8 اگست 2016 - 14:17
پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کوئٹہ پہنچ گئے

وزیراعظم سی ایم ایچ اور سول اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کریں گے۔ وزیراعظم گورنر سیکریٹریٹ میں اہم اجلاس کی صدارت کریں گے، اس موقع پر وزیراعظم کو کوئٹہ سانحہ سے متعلق بریفنگ بھی دی جائے گی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق  وزیراعظم نواز شریف کوئٹہ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ سول اسپتال اور سی ایم ایچ میں زخمیوں کی عیادت کرنے کے علاوہ گورنر سیکرٹریٹ میں اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔ وزیراطلاعات پرویزرشید اور قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ بھی وزیراعظم کے ہمراہ کوئٹہ پہنچے ہیں۔ وزیراعظم سی ایم ایچ اور سول اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کریں گے۔ وزیراعظم گورنر سیکریٹریٹ میں اہم اجلاس کی صدارت کریں گے، اس موقع پر وزیراعظم کو کوئٹہ سانحہ سے متعلق بریفنگ بھی دی جائے گی۔

.......

/169